ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل پرمود متالک کی گرفتاری کامطالبہ لےکر ویلفئیر پارٹی آف انڈیا نے ڈی وائی ایس پی کو سونپا میمورنڈم  

بھٹکل پرمود متالک کی گرفتاری کامطالبہ لےکر ویلفئیر پارٹی آف انڈیا نے ڈی وائی ایس پی کو سونپا میمورنڈم  

Tue, 07 Jun 2022 20:38:42    S.O. News Service

بھٹکل:7؍ جون   (ایس اؤ نیوز)شری رام سینا کے بانی صدر پرمود متالک کے خلاف کیس درج کرنے کا مطالبہ لے کر ویلفئیر پارٹی آف انڈیا نے بھٹکل ڈی وائی ایس پی  بیلی اپا کو میمورنڈم سونپا۔

میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ مائک استعمال کو لےکر بات کرتےہوئے پرمود متالک کا بیان اشتعال انگیز ہے انہوں نے کہا تھا کہ اگر ریاستی بی جے پی حکومت سے  مائک معاملےکو سنبھالنا ممکن نہیں ہورہاہے تو بی جےپی اقتدار سے نیچے اترکر مجھے 24گھنٹوں کا وقت دے۔ جو بھی عدالت کے حکم کی پاسداری نہیں کرتےہیں میں انہیں گولی سےمارکر عدالتی حکم پر عمل آوری کراؤنگا۔

ویلفئیر پارٹی نے بتایا ہے کہ اس طرح کی بیان بازی سے سماجی صحت خراب ہوتی ہے۔ اس لئے  اشتعال انگیز بیان بازی پر پرمود متالک کو گرفتار کرتےہوئےقانونی کارروائی  کی جائے۔ اس موقع پر ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کے ضلعی جنرل سکریٹری آصف شیخ ، عبدالجبار اسدی وغیرہ موجود تھے۔


Share: